شمالی وزیرستان میں 20ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق

Published on June 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

شمالی وزیرستان(یواین پی) شمالی وزیرستان میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق کے بعد رواں برس کا آٹھواں کیس ہوگیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق اپریل میں شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد موثر اقدامات کیے جارہے ہیں، تمام پولیو کیسز ایک ہی علاقے سے رپورٹ ہورہے ہیں جو علاقے پولیو کے لیے حساس قرار دیے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، والدین سے درخواست ہے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题