شہبازشریف نے چوہدری نثار کو مقدمات ختم کروانے کی درخواست کی

Published on December 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور(یواین پی) سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے چوہدری نثار کو مقدمات ختم کروانے کی درخواست کی ہے، شہبازشریف نے چوہدری نثار سے کہا کہ اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے مجھے جیل سے باہرنکالیں، چوہدری نثار نے کہا کہ جب تک بیانیہ تبدیل نہیں ہوتا تب تک کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پرکہا کہ شہبازشریف اور چودھری نثار کے درمیان ملاقات میں جو سیاسی باتیں ہوئیں ان میں شہبازشریف نے چوہدری نثار سے کہا کہ اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کریں اور مجھے جیل سے نکالیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ جب تک بیانیہ تبدیل نہیں ہوتا، مریم نوازاور اس بیا نیئے پر چلنے والوں سے چھٹکارا حاصل نہیں کرتے تب تک کوئی گنجائش نہیں ہے۔اسی طرح شہبازشریف نے کچھ ایم پی ایز کو ذمہ داری سونپ دی ہے، جب میں جیل چلا جاؤں اور استعفے د

ینے کی بات آئے تو آپ لوگوں نے مریم صفدر کا حکم نہیں ماننا۔ اپنے لوگوں کو اپنی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔اس سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دینے ہیں۔ تاکہ سینیٹ الیکشن خراب ہوجائے۔اس کے برعکس اگر سینئر صحافی صابر شاکر کے تبصرے اور خبر پر تھوڑی سی سوچ بچار کی جائے تو پتا چلتا ہے یہ محض پروپیگنڈا اسٹوری ہے، کیونکہ وہ ایک طرف کہتے شہبازشریف نے کچھ لوگوں کو نامزد کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے میں باقی تمام لوگوں نے ان کی بات ماننی ہے، اور استعفے نہیں دینے تاکہ سینیٹ الیکشن خراب نہ ہونے پائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy