روس کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے، سیّد نیئر حسین بخاری

Published on April 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

66
 اسلام آباد ۔۔۔ چیئرمین سینیٹ سیّد نیئر حسین بخاری نے اپنے حالیہ دورہ روس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس خطہ کا اہم ملک ہے، ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے اور یہ کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی اور مستقبل میں تعاون کو فروغ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات مثبت انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چےئرمین سینیٹ سید نےئر حسین بخاری نے روسی پارلیمنٹ کی فیڈریشن کونسل کی چےئرپرسن ولینٹینا متوننکو کی دعوت پر اپنے چار رکنی وفد کے ہمراہ چار روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے روسی قیادت جس میں فیڈریشن کونسل کی چےئرپرسن ولینٹینا متوننکو کے علاوہ روسی وزیر خارجہ سرگی لاؤروف اور روس کے ایوان زیریں ڈوما کے ڈپٹی چےئرمین سرگی زیلنیاک سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چےئرمین سینیٹ نے مختلف سطح پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں اقتصادی و معاشی تعاون کو فروغ دینے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو مزید بڑھانے کے علاوہ پاکستان سٹیل ملز، ٹاپی اور کاسا 1000 منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زوردیا۔ علاقائی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے چےئرمین سینیٹ نے پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور قیام امن کیلئے ہم افغان حل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور منشیات کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے پاکستان پرعزم ہے جبکہ کاروبار کے حجم کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے نےئر بخاری نے بتایا کہ دونوں ممالک جغرافیائی طورپر قریب ہیں تاہم تجارتی حجم تسلی بخش نہیں لہٰذا ضروری ہے کہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں موجود صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ملاقاتوں میں روسی قیادت نے چےئرمین سینیٹ کے مؤقف کو انتہائی سراہا اور اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان خطہ اور اسلامی دنیا میں ایک اہم ملک ہے فیڈریشن کونسل کی سربراہ ولینٹینا متوننکو نے چےئرمین سینیٹ کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ کہا کہ اُن کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان خطہ میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے نےئر حسین بخاری کو بین الپارلیمانی تعاون کو ترقی دینے میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ روسی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں چےئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین اعلیٰ سطح پر وفود کا تبادلہ انتہائی خوش آئند ہے اور اس طرح کے اقدامات سے دوطرفہ تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ روس کی جانب سے ایس سی او میں مکمل رکن کی حیثیت سے پاکستان کی شمولیت کیلئے حمایت کا بھی اظہار کیا گیا ۔اسٹیٹ ڈوما کے ڈپٹی چےئرمین سرگی ایلنیاک سے بھی بین الپارلیمانی تعاون، توانائی، ثقافت، معیشت اور تعلیم و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زوردیا گیا۔ چےئرمین سینیٹ کے وفد کے ہمراہ جس میں سینیٹرز شاہی سید، چوہدری جعفر اقبال، سردار علی خان اور حاجی غلام علی شامل تھے نے تاریخی شہر سینٹ پیٹرس برگ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے تاریخی مقامات دیکھے جسے وفد کے ارکان نے انتہائی سراہا اور کہا کہ سیاحت و ثقافت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ملاقاتو ں کو روسی میڈیا نے انتہائی اہمیت دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes