سعودی عرب میں کورونا کے 92نئے کیسز سامنے آگئے ہیں

Published on March 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 92نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1104ہوگئی ہے جبکہ 35 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ سعودی وزیرِ صحت نے بتایا ہے کہ نئے آنے والے مریض ماضی قریب میں بیرونِ ملک سفر کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ابھی تک82ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جنہیں مقامی سطح پر کورونا وائرس منتقل ہوا۔موذی وبا پر قابو پانے کے خاطر ہی مملکت کے اہم علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں شہروں میں سہ پہر تین بجے سے اگلی صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے۔سعودی محکمہ امن عامہ نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں قید اور جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں اگر کوئی گاڑی سڑک پر نظر آئی تو اس میں سوار ڈرائیور سمیت تمام افراد کو جرمانہ بھٴْگتنا ہو گا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کا ایک اور مریض گزشتہ روز چل بس تھاا، جس کے بعد اس موذی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی تھی۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا توسیعی منصوبہ بھی روک دیا گیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 25ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ آج بھی اٹلی میں 1ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog