دم توڑتی ادبی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے ادبی محافل کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے انور مسعود

Published on March 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 595)      No Comments

\"Anwar\"
وہاڑی( یواین پی)معروف شاعر انور مسعود نے کہا ہے دم توڑتی ادبی روایات کو زندہ رکھنے کے لیے ادبی محافل کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ایسی محافل سے نوجوان نسل کو نہ صرف سیکھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کی ادب سے دلچسبی بھی قائم رہتی ہے اور ادبی شوق رکھنے والوں کی تشنگی بھی دور ہو تی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن بہاراں کے حوالہ سے ضلعی حکومت وہاڑی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں گل رنگ مشاعرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس تقریب میں ملک کے نامور شعرا سمیت علاقائی شعرا اور مقامی شعرا کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔محفل مشاعرہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے میزبانی کے فرائض انجام دےئے جبکہ مہمانان میں ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ایم پی اے مسز فرح منظور خان ، سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، چودھری زاہد اقبال،اے ڈی سی علی عنان قمر ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ای ڈی او فنانس مشتاق طارق، ڈی ایس پی انویشتی گیشن مختار جوئیہ، اے سی وہاڑی عمران منیر بھٹی ،اے سی بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ڈی ایم او مبشر الرحمن ،ایس این اے خرم سلیم ،ڈی او زراعت چودھری صفدر علی ، ڈی اوماحولیات رانا صفدر، ڈی او فاریسٹ طارق محمود،ڈپٹی ڈی او بلڈنگز عمران اصغر،ڈی او سی مہر امیر بخش بھی موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ وہاڑی میں اس مشاعرہ کے ذریعے دم توڑتی ادبی روایات کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس مشاعرہ میں لوگوں کی شرکت اور انہماک اور آخر تک بڑی تعداد میں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ وہاڑی کے عوام شعرو ادب سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس محفل کے انعقاد سے انہیں آئندہ بھی ایسی محافل کے انعقاد کے لیے حوصلہ ملا ہے ۔محفل مشاعرہ رات 10بجے شروع ہو کر صبح4۔بجے تک جاری رہی ،اس دوران شعرا کرام ، انور مسعود، امجد اسلام امجد ، سید مبارک علی شاہ،صغری صدف، تجمل کلیم ، قمر رضا شہزاد، رحمان فارس، سید امداد آکاش، نوشی گیلانی،ناہید ورک، شکیل جاذب ، محمود غزنی ، رحمان حفیظ، منظر جاوید، فرتاش سید، ندیم خان بھابھہ ، سید ندیم رضا بخاری ،خورشید بیگ میلسوی، عبدالرحمن عابد، احمد ادریس، مجید سالک ، برکت اللہ برکت ، تنویر سیٹھی ، اشفاق احمد اشفاق، ،احمد وسیم شیخ، وقاص،مبشرسعید، سید ثقلین ظفر،سبطین، فیصل ، جمیل حیدر ،راشد تبسم اور دیگر شعرانے اپنا کلام پیش کیا ،سامعین کے پرجوش مطالبہ پر ڈی سی او جواد اکرم نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes