شاہدرہ میں ریلی کے دوران مریم نواز پر حملہ

Published on December 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments


لاہور (یواین پی) شاہدرہ میں ریلی کے دوران مریم نواز پر حملہ، ریلی سے خطاب کے دوران ایک شخص نے نواز شریف کی صاحبزادی کے سر پر چھڑی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے 13 دسمبر کے لاہور جلسے کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں مریم نواز کی جانب سے آج پیر کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا۔پیر کی شب کو لیگی خاتون رہنما ریلی سے خطاب کیلئے لاہور کے علاقے شاہدرہ پہنچیں۔ ریلی کے دوران مریم نواز کی جانب سے خطاب کیا جا رہا تھا جب ان پر حملے کی کوشش کی گئی۔ریلی میں شریک کسی شخص نے مریم نواز پر چھڑی اچھال دی جو سیدھا ان کے سر پر جا لگی۔واقعے کے بعد مریم نواز نے فوری خطاب چھوڑ دیا اور وہاں سے روانہ ہو گئیں۔نواز شریف کی صاحبزادی کو چھڑی مارنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل پیر کی دوپہر کو بھی مریم نواز کیساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جب ریلی میں شرکت کے دوران ایک شخص نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا۔ ریلی کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو ہاتھ لگایا جس پر پاس موجود کارکنان مشتعل ہو گئے اور مذکورہ شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme