حکومتی کوششوں سے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی: مشیر خزانہ

Published on December 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں میں کمی کے عمومی رحجان پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی انتھک کوششوں سے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران حفیظ شیخ نے گندم کی بہترفراہمی کے ذریعے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومتوں کے اقدامات کی تعریف کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر ،پاکستان بیورو برائے شماریات ،وزارت تجارت وزارت قومی غذائی تحفظ، ثریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان کسٹمز ،کابینہ ڈویژن ،صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹوری انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی کی طرف سے سے قائم لاجسٹک کمیٹی کو ملک بھر میں میں گندم کی فراہمی کی صورتحال سے انہیں باقاعدہ بنیادوں پر پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题