لمبی سردیوں کیلئے تیار ہو جائیں، سائبیریا کی یخ بستہ ہواوں نے پاکستان کا رخ کر لیا

Published on December 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

کراچی (یواین پی) لمبی سردیوں کیلئے تیار ہو جائیں، سائبیریا کی یخ بستہ ہواوں نے پاکستان کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے ماہ میں شدید سردی کے اسپیل کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت قدرے کم رہی۔ تاہم اب دوبارہ سے ملک میں شدید سردی کی نئی لہر آنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ خاص کر قدرے نارمل موسم کیلئے مشہور کراچی میں اس سال دوبارہ لمبی سردیوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سائبیریا کی یخ بستہ ہواوں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے، اس وقت شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ اب شہر سمندری ہواوں کے زیر اثر نہیں ہے۔ سمندری ہواوں کی بندش کے بعد محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں موسم سرما طویل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔کچھ روز قبل بھی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ملک بھر کے موسم کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے۔ دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ خیبرپختونخواہ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو چکا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes