بلاول بھٹو زرداری کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

کراچی (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم ایک دلیر بیٹی اور ماں کے انتقال پر غمزدہ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا نام تاریخ کے سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال کو بہت بڑا دھچکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے بہادری سے جدوجہد کی اور وہ صرف ایک خاتون نہیں بلکہ انسانی حقوق کیلئے مؤثر آواز تھیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہیں۔پی پی پی کے سینئر رہنما اور سندھ کے صوبائی نثارکھوڑو نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی قانون اور انسانی حقوق سے متعلق خدمات قابل تعریف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy