لیگی کارکن مریم نواز کی ریلی میں سچ مچ کا شیر لے آیا

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل لاہور میں ریلی نکالی ۔ مریم نواز کی ریلی میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایک کارکن ریلی میں اصلی شیر لے آیا، جسے دیکھ کر ریلی میں شریک کارکنان پر خوف طاری ہو گیا۔ ریلی یوحنا آباد، اور غازی روڈ سے ہوتی ہوئی نصیر آباد پہنچی، اس کے بعد ریلی مزنگ چونگی ،لکشمی چوک اورگوالمنڈی سے ہوتی ہوئی لوہاری پہنچی۔13 دسمبر کے جلسے کے لیے عوام کو اکٹھا کرنے کے لیے مریم نواز کی رابطہ عوام ریلی کے دوران لاہور میں میلے کا سماں تھا، راستوں میں کارکن اپنی لیڈر پر بھول نچھاور کرتے رہے، نعرے لگاتے رہے۔ لکشمی چوک کے قریب ایک کارکن ریلی میں سچ مچ کا شیر لے آیا۔ریلی میں شیر کی شرکت کے بعد کارکنان میں ہلچل مچ گئی ۔ کارکنان کی جانب سےلکشمی چوک اور لوہاری گیٹ پر آتش بازی بھی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy