پورے ملک کی طرح ڈسکہ میں جشن آزادی ملی جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 784)      No Comments

daska pic14-08-14
ڈسکہ(یواین پی) پورے ملک کی طرح ڈسکہ میں بھی68واں جشن آزادی ملی جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا پورا شہر کو سبز ہلالی پرچموں ،جھنڈیوں،پینافلیکس،بینروں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجادیا گیا صبح کا آغاز نماز فجر کے بعد تمام مساجد میں ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جشن آزادی کے سلسلہ میں سب سے بڑا اجتماع ریسٹ ہاؤس میں ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چودھری ذوالفقار احمد بھون ، ایم این اے سید صاحبزادہ سید افتخار الحسن ،ایم پی اے محمد آصف باجوہ ،شبینہ وائیں ،سابق ایم پی اے اشفاق وائیں ،تحصیل صدرپاکستان مسلم لیگ ن میاں اے ڈی رفیق ،سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد افضل منشاء ،ٹی ایم او ملک طارق ضیاء ،ٹی او آر عبدالحئی ،علامہ قاری خالد محمود ،حافظ عبدالغفار ،مولانا ایوب خان کے علاوہ علاقہ کی سیاسی ،سماجی،کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے پر چم کشائی کی اور قومی ترانہ بجایا گیا حاضرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو لیول ہسپتال میں بھی ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال اعوان کی زیر سرپرستی پر چم کشائی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں ہسپتال کے سٹاف نے بھر پور شرکت کی تمام مہمان نے سول ہسپتال ،ٹی بی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی تیمارداری کی اور ان میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ان کے علاوہ تمام سرکاری سکولوں ،کالجوں میں بھی پر چم کشائی اور جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغموں کے مقابلہ جات بھی کر ائے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy