منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،دومن سے زائد منشیات برآمد،دومنشیات فروش گرفتار

Published on July 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
اٹک (یو این پی)تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،02منشیات فروش گرفتار،02من سے زائد منشیات برآمدمنشیات فرو شی جیسے گھنا¶نے جرم کا راستہ روکنے اور اس مذموم دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمودتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او اٹک کا چارج سنبھالتے ہی ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیادوران میٹنگ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس فارمولا کے تحت کاروائیاں کریں اور ضلع کی تمام پکٹس اور انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو الرٹ رہ کر یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او اٹک کی ان ہدایات کی روشنی میں سرچ پارک اٹک خورد پر قریب 11بجے رات منی ٹرک نمبری ایل ای ایس-927برنگ مہرون کے پی کے کی جانب سے آیا جسکو چیک کیا گیا تو ٹرک میں سے ٹوٹل85کلو منشیات جس میں 63کلو 600گرام چرس گردہ جبکہ 21کلو 600گرام افیون برآمد کر کے ٹرک میں سوار دو اشخاص محمد شہزاد ولد محمد عاشق اور ناصر شہزاد ولد عاجز علی ساکنائے لاہور کو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا،اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھاکہ منشیات فرو شی جیسے گھنا¶نے جرم کا راستہ روکنے اور اس مذموم دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اٹک پولیس تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر انڈ یلنے والے عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme