صدر نے منظوری نہ دی تو تمام بل قانون بنے بغیر ختم ہوجائیں گے، فواد چوہدری

Published on August 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یو این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے صرف دو دنوں میں 53 بل منظور کرائے، صدر نے منظوری نہ دی تو تمام بل قانون بنے بغیر ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے صدر مملکت جلد بازی سے کام نہیں لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوں کی تھوک سیل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا میں کسی اسمبلی کا 2 دن میں 53 بل پاس کرنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ ہے، پی ڈی ایم حکومت ہی کو اسے بھگتنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题