کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے عام نہتے شہریوں کونشانہ بنارہی ہے۔سید علی گیلانی

Published on February 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments


سری نگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے آستان پورہ سویہ بُگ کے بزرگ شخص سید حبیب اللہ کی بھارت کی قابض فورسز کے ہاتھوں ہوئی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت اور سفاکیت سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے قابض فوجی اہلکار کشمیر میں عام لوگوں کے جان ومال کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں اور یہ اہلکار بندوق کے دھانے اسطرح اندھا دھند کھول رہے ہیں جیسے کہ وہ ایک شکار گاہ میں شوق کے طور پر شکار کھیل رہے ہیں جس سے قتل وغارت گری کے اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ اخبارات کے لیے جاری اپنے بیان میں گیلانی نے بزرگ نہتے شہری سید حبیب اللہ کو راست فائرنگ کرکے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی کسی غیر جانبدار ادارے کے ذریعے سے تحقیقات کرانے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ گیلانی صاحب نے آرمی اور پولیس کے وضاحتی بیان کو یک مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان قاتلوں کو بچانے کے لیے دئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی بھی اس طرح کے واقعے میں انصاف ہوا ہے اور نہ کسی قاتل کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جانا ممکن ہوا ہے۔ گیلانی صاحب نے بزرگ شہری کے قتل کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری فورسز کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے عام نہتے شہریوں کونشانہ بنارہی ہے اور سرکاری دہشت گردی کا یہ سلسلہ یہاں دہائیوں سے جاری ہے۔ قتلِ انسانیت اور سرکاری دہشت گردی میں ملوث اہلکاروں سے کوئی باز پُرس کی جاتی ہے اور نہ اس کے لیے کوئی جوابدہی کا نظام ریاست میں قائم ہے۔ گیلانی نے کہا کہ بھارتی فوج اور اس کی معاون فورسز نے عام کشمیریوں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ہوا ہے اور وہ ایک منصوبہ بند طریقے پر ان کو قتل کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes