کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جا ن و مال کی حفاظت ہماری پہچان ہے ۔،جواد قمر

Published on March 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

0022
قصور(محمد عمران سلفی سے) کرائم کا خاتمہ ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ،عوام کیساتھ خوش اخلاقی اور ایمانداری ہماری پہچان ہے۔قصور پولیس نے مجرموں سے نمٹنے کیلئے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور جواد قمر نے گزشتہ روز ڈی پی اوآفس قصور میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی ماہانہ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہی ہماری پہچان ہے اس لیے ہمیں کریمینل لوگوں کے خلاف تن من کی بازی لگا کر بہادری اور دلیری سے ان کا قلع قمع کرنا ہو گا اوران کا جینا دو بھر کرنا ہو گا ۔ اے ایس آئی نصیر احمدبھلر شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے دوران جرات اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کا مرتبہ حاصل کرکے قصور پولیس میں ایک مثال رقم کی ہے۔اسی طرح ہمیں بھی عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ان ڈاکوؤں اور کریمینل سے بہادری سے لڑنا ہوگااوریہی ہماری پہچان ہے ۔اس سلسلہ میں ہم نے ان سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات مکمل کرلیے ہیںَ ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پولیس کی وردی پر ہمیں فخر ہے اور اس فخر کو ہم نے قائم رکھنا ہے میری تعینانی کے دوران اب تک ضلع قصور میں لو گوں کو تحفظ دینے کیلئے جتنی محنت ،جانفشانی اوردلیری سے قصورپولیس نے کام کیا ہے اس پر فخر محسوس کر تا ہوں۔میٹنگ کے دوران انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیااس مو قع پر انہو ں نے تمام ایس ایچ او زکو ہدایت کی کہ وہ موثر گشت کے نظام کو یقینی بنا کر عادی مجرمان اور اشتہاریو ں کی گرفتاری کی مہم میں تیزی لائیں جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور موبائل ٹریکنگ سے ان کی گرفتاریوں کو ممکن بنائیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایسے مقدمات جن میں ملزمان مفرور ہیں اورعرصہ دراز سے زیر تفتیش چلے آرہے ہیں ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog