ٹک ٹاک کا ویڈیو دورانیہ ایک سے بڑھا کر تین منٹ تک کرنے کا اعلان

Published on July 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مختصر ویڈیو کے سوشل پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ویڈیو بنانے کے دورانیے کو ایک منٹ سے بڑھا کر تین منٹ کر دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے پروجیکٹ مینیجر ڈریو کرہوف کا کہنا ہے کہ زیادہ دورانیے کی ویڈیو کی وجہ سے کریئٹرز (تخلیق کار) اب پلیٹ فارم پر نیا اور وسیع مواد بنا سکیں گے۔ ٹک ٹاک صارفین کو آئندہ ہفتوں میں ایک منٹ کے دورانیے کو بڑھا کر تین منٹ کی ویڈیو بنانے کا آپشن دستیاب ہو گا۔ ٹک ٹاک کو یوٹیوب اور ٹریلر جیسی دیگر مشہور ویڈیو پلیٹ فارمز سے مقابلے کا سامنا ہے۔دوسری جانب فیس بک کی زیرِ ملکیت کمپنی انسٹاگرام بھی اپنی ایپ پر ویڈیو فیچرز لانے کا تجربہ کر رہی ہے۔انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ اب ہم صرف فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں رہیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر ویڈیو دیکھنا اور شیئر کرنے میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور انسٹاگرام کو اس جانب مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو جہاں دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے وہیں مختلف ممالک کی جانب سے اس پلیٹ فارم پر پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes