سیالکوٹ؛سحری و افطار میں بیشتر علاقوں میں بجلی بند،روزہ دار سخت گرمی میں بغیر بجلی کے روزہ رکھنے پر مجبور

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments


سیالکوٹ(یو این پی )سیالکوٹ میں بجلی کا بحران جاری ، روزہ دار سخت گرمی میں بغیر بجلی کے روزہ رکھنے پر مجبور، سحری و افطار میں بیشتر علاقوں میں بجلی بند ، تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کی ناقص پالیسیوں کے باعث سیالکوٹ کے شہری و دیہاتی علاقوں میں بجلی کا بحران جاری ہے ۔ بجلی کی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سیالکوٹ کے شہری و دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہتی ہے ۔ شہر اقبال کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بھی سحر اور افطار میں بجلی بند رہی ہے ۔ سب ڈویژن گوہد پور ، پاورہاؤس، ڈالوالی ،کمانوالہ ، بھاگووال ، چوبارہ ، پسرور روڈ، سٹی ون اور دیگر علاقوں میں شدید لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ محکمہ واپڈا شدید لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت بھی اس سلسلہ میں چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ شہریوں حلقوں نے حکومتی اعلان کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنے پر تشویش کا اظہار رکرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes