شیخ صاحب سے سو اختلاف لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا،حامد میر

Published on December 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور (یواین پی) سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ شیخ صاحب سے سو اختلاف لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا ہے۔ اے این پی کے رہنما اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کیوں اتنے مجبور ہو گئے ؟ کہ چپڑاسی نہ رکھنے والے شخصیت کو وزیر داخلہ بنا بیٹھا۔ محکمہ ریلوۓ کو تو تباہ کرکے چھوڑا۔اگر داخلہ کا یہی حشر ہوا تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔جس پر حامد میر نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو شیخ رشید کو مبارکباد دینی چاہیے کہ وہ وزیرداخلہ بن گئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک ٹوئٹ میں سینیئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ “جناب چپڑاسی والی بات عمران خان نے میرے سامنے میرے ٹی وی شو میں کی تھی آپکو تو شیخ رشید کو مبارکباد دینی چاہئیے کہ جس شخص کو خان صاحب چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھےاس شخص کو خان صاحب نے وزیر داخلہ بنا دیا شیخ صاحب سے سو اختلاف کریں لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا ہے۔”

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes