حکومت کے تاخیری حربے انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے، طاہرالقادری

Published on October 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


لاہور(یو این پی) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور باوجود عدالتی حکم کے سماعت روزانہ کی بنیاد پر نہیں کی جا رہی ہے.وہ لاہور میں تنظیم کے ذمہ داروں سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے، علامہ طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کے بجائے مظلوموں کی بات سنی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بننے والی کمیشن جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے حوالے سےدائرمقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کا اعلان ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود تاخیری حربے اپنانا دراصل حکمرانوں کی ایماء پر پورہا ہے اور حکومتی وکلاء سراسر عدالتی حکم کی تضحیک کے مرتکب ہورہے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آرٹیکل 85 کے تحت جسٹس باقرنجفی رپورٹ بھی ایک پبلک ڈاکیومنٹ ہے جسے عوام تک رسائی ملنا قانون کا تقاضہ ہی نہیں بلکہ لواحقین کا بنیادی حق بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نگاہیں عدالت کی جانب مرکوز ہیں اوراستدعا کرتی ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم مقتولین کے لاچار لواحقین کو انصاف دلوائے اور ظالم حکمرانوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy