حکومت اچھے کام کرے گی تو ان کے ساتھ ہوں گے‘ عامر ڈوگر

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

777
اسلام آباد۔۔۔رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اگر اچھے کام کرے گی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے‘ ملک میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ملتان سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت آج بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے۔ جاوید ہاشمی اس ملک کے بہت بڑے لیڈر ہیں۔ میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ ہم اس شہر کی روایات کے امین ہیں۔ میں تبدیلی کے نام پر منتخب ہوا ہوں۔ میں آزاد حیثیت سے یہاں آیا ہوں۔ اگر حکومت کچھ اچھا کرے گی تو میرا ووٹ اس کے حق میں ہوگا۔ آج لوگ مایوس ہیں۔ عوام کی توقعات اس پارلمینٹ سے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题