آرمینیااور آذربائیجان کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ گئی

Published on December 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

ناگورنوکاراباخ (یواین پی) آرمینیا نے کئی دہائیوں تک آذربائیجان کے علاقے پر قبضہ کیے رکھااور وہاں کے آذریوں کا قتل عام بھی کیا۔تاہم کافی عرصہ ظلم سہنے کے بعد آذریوں کا جوش جاگااور حکومت نے اپنا علاقہ ناجائز قابضین سے واپس لینے کے لیے جنگ کا اعلان کیااور اس جنگ میں آرمینائی لوگوں کا مار مار کر بھرکس نکال دیااور دو ہفتوں کی شدید جھڑپوں کے بعد کامیابی سے فتح سے جا ہمکنار ہوئے تھے۔تاہم اب ایک مرتبہ پھر ناگورنوکاراباخ کے متنازعہ علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر مسلح جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق ناگورنوکاراباخ میں دونوں ممالک کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4آزری فوجی جاں بحق ہوچکے ہیں۔آرمینیا اور آزربائیجان دونوں جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جارہے ہیں جبکہ آزری حکومت کا کہنا ہے کہ ناگورنوکاراباخ کا جو علاقہ 10نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔آزربائیجان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی آرمینیائی فوج کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ آرمینیا نے بھی آذر بائیجان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔آرمینیائی وزارت خارجہ نے موقف اپنایا ہے کہ جن علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں وہاں روسی افواج تعینات نہیں۔دوسری جانب مقبوضہ علاقے میں تعینات روسی اہلکاروں کی جانب سے کسی بڑے تصادم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy