کراچی کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ آپریشنل ہونے کیلئے تیار

Published on December 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ آپریشنل ہونے کیلئے تیار، گرین لائن میٹرو بس منصوبے کیلئے جدید بسوں کی خریداری شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے طویل عرصے بعد شہر قائد کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ حکومت نے کراچی گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا، گرین لائن کیلیے 80 اور اورنج لائن کیلئے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ ہوگا۔گرونیسز ریڈریسل کمیٹی نے تحریری فیصلہ ایس آئی ڈی سی ایل کو دے دیا، جس کے بعد گرین لائن منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کو قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ ارسال کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کیلیے 80 بسیں جبکہ اورنج لائن منصوبے کیلیے 20 بسیں خریدنے کا معاہدہ ہوگا۔ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں گرین لائن اور اورنج لائن بسیں موصول ہوجائیں گی، بسوں کی آمد سے گرین لائن منصوبہ جون 2021 تک آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گرین لائن منصوبہ کراچی شہر کیلئے پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ ہوگا۔ منصوبے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا تاہم مختلف وجوہات کی وجہ سے منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل نہ ہو سکا۔لاہور کی اورنج لائن، پشاور بی آر ٹی اور اسلام آباد میٹرو کے منصوبوں کے مقابلے میں قدرے چھوٹا منصوبہ گرین لائن 5 سال کی طویل مدت میں مکمل ہو گا۔ تاہم منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر قائد کے ٹریفک کے مسائل میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题