ہندوتوا نظریہ کی وجہ سے بھارتی معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہے، صدر مملکت

Published on December 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہندوتوا نظریہ کی وجہ سے بھارتی معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہے۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کی حمایت میں طویل عرصے سے جاری اقدامات کا تسلسل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آر ایس ایس کے جلسوں کے ذریعہ عیسائیوں کے جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے سمیت مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کی حمایت میں طویل عرصے سے جاری اقدامات کا تسلسل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ مسلمانوں کو الگ تھلگ کرنے اور ان کے دور حکومت کو ہندوؤں اور ہندوستان کے لئے برا قرار دیتے ہوئے اس کو خارج کرکے بھارت کی تاریخ دوبارہ لکھنا تھا۔ اس سے ہندو آریہ سماج کی صورتحال کی عکاسی کی گئی جس نے ہندو قوم پرستی کے غلبے کو فروغ دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog