دنیا کی امیر ترین عورت نے4ارب ڈالر عطیہ کر دیے

Published on December 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) زیادہ وقت نہیں گزرا رواں برس ہی کی بات ہے جب دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور یہ طلاق انٹرنیشنل نیوز بن گئی۔انٹرنیشنل نیوز بننے کی وجہ امیر شخص کا اپنی بیوی کو طلاق دینا نہیں بلکہ طلاق مہنگی ترین ہوئی۔اس طلاق کے عوض شوہر کو اپنی بیوی کو اتنی رقم دینا پڑی کہ تاریخ میں آج تک طلاق کے حوالے سے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرنا پڑی۔یہ دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس تھے جنہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی حاصل کرنے کے لیے 48ارب ڈالر دیے تھے اور یوں یہ طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاق گردانی گئی تھی۔جب اس کی بیوی کو اتنی زیادہ رقم ملی تو وہ بھی دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار ہونے لگی اور اب ایک بار پھر جیف بیزوس کی سابقہ بیوی نے شہرت حاصل کی کہ اس نے انتہائی کم وقت میں بہت زیادہ رقم چیرٹی کی مد میں خرچ کی ہے۔ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ مکینزی اسکاٹ نے اربوں ڈالر عطیہ کردیے۔مکینزی اسکاٹ کا شمار بھی دنیا کی امیر خواتین میں ہوتا ہے اور اس فہرست میں ان کا نمبر چوتھا ہے جبکہ ایمیزون چیف سے علیحدگی بھی دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے۔مکینزی اسکاٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ وہ حالیہ چار مہینوں میں کورونا ریلیف فنڈ میں 4 ارب ڈالر عطیہ کرچکی ہیں اور یہ رقم خوراک اور ایمرجنسی ریلیف فنڈز میں دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes