وزیراعلیٰ پنجاب سے 16 ممالک کے سفیروں و قونصل جنرل کی ملاقات،شہباز شریف کی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کیا

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے 16 ممالک کے سفیروں اور قونصل جنرلز نے ملاقات کی ، جس میں بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت ہوئی، ملاقات میں غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں نے شہباز شریف کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کویت، تاجکستان ، آذربائیجان،بیلا روس،مصر،ماریشس،نائیجیریا،سوڈان، تیونس کے سفیروں،ہائی کمشنر سری لنکا،آسٹریلیاکے ڈپٹی ہائی کمشنر ، لیبیا ، یوکرین کے سفارتکار ،ترکی،امریکاکے قونصل جنرلز نے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی امورسے متعلق بات چیت ہوئی اس کے علاوہ بیت المقدس کے معاملے پراقوام متحدہ میں امریکاکیخلاف فیصلے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر تاجک سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ شہبازشریف کاشاندارکارنامہ ہے،جبکہ آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ شہبازشریف نے عوامی سہولیات کیلئے محنت سے کام کیا،سری لنکن ہائی کمشنر کا کہناتھا کہ تعلیم،صحت، انفراسٹرکچرکے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے گئے،ڈپٹی ہائی کمشنر آسٹریلیا نے کہا کہ پنجاب نے شہبازشریف کی قیادت میں کامیابیاں حاصل کیں،ترک قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب کی ترقی شہبازشریف کی قیادت کی مرہون منت ہے،جبکہ چینی سفارتکار نے کہا کہ شہبازشریف نے تیزرفتاری سے منصوبے مکمل کئے ، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ چیلنجز کے باوجودملک ترقی وخوشحالی کے سفرپر گامزن ہوا،عوام کی خدمت اورفلاح عامہ کے منصوبوں کوریکارڈمدت میں مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ خود انحصاری کے ذریعے ہی پاکستان اپنی عزت کرا سکتا ہے،قرضے لینے سے یا مانگنے سے عزت نہیں ہوتی، دوست ممالک سے ہمیں فنی معاونت اور مہارت چاہئے،امداد نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کی اندرونی اور بیرونی وجوہات ہیں،مشترکہ فیصلوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں ملیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy