صحت مند بچوں کی پیدائش کے لئے ماں کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے ڈاکٹر ماریہ اسلم

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر ہدائیت محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین ساؤتھ سٹی میں غذائیت سے متعلق آگاہی کیمپ و سیمینار کا انعقاد۔ماہر غذائیات ڈاکٹر ماریہ اسلم نے آئرن کی کمی اور دیگر عام غذائی کمی کے بارے میں آگاہی لیکچر دیئے اور صحت مند کھانے اور متوازن غذا کے استعمال بارے طالبات کی رہنمائی کی گئی۔اس موقع پرطلباء کی غذائیت کی کیفیت کا بھی جائزہ لیا گیا اور غذائیت کی کمی کے مطابق غذا میں تبدیلی کی ہدائیت کی گئی جبکہ شدیدغذائی کمی والی طالبات کو مفت سپلیمنٹ بھی دیئے گئے۔ماہر غذائیات ڈاکٹر ماریہ اسلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوازن خوراک اور خواتین کی صحت کا گہرا تعلق ہے شادی کے بعد صحت مند بچوں کی پیدائش کے لئے ماں کا صحت مند ہونا انتہائی ضروری ہے ماں صحت مند ہو گی تو صحت مند گھرانہ پروان چڑھے گا بصورت دیگر غذائی کمی کا شکار خواتین صحت مند بچوں کو جنم نہیں دے سکتیں متوازن خوراک صحت مند زندگی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ہمیں چاہیے کہ نہ صرف ہم خود متواز ن خوراک کے استعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog