پی ڈی ایم ہوائی فائرنگ کررہی ہے؛سینیٹر سراج الحق

Published on December 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور (یواین پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہوائی فائرنگ کررہی ہے ، ان کا ایجنڈا نیب کا خاتمہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اب تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جو کہ اس حکومت کے خاتمے کیلئے ہو ، اگر پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کو چھوڑدیا اور صوبائی اسمبلی تحلیل کردی تب ہم سمجھیں گے اپوزیشن واقعی حکومت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے۔بتاتے چلیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے 31 جنوری تک حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے ، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت مستعفی نہ ہوئی توپھریکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا،31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قائدین کوجمع کروادیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes