سورج مکھی کی کٹائی، گہائی اور ذخیرہ کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کٹائی، گہائی اور ذخیرہ کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سورج مکھی کے پھولوں کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری ہونے اور پھولوں کی زرد پتیاں بھوری ہونے لگیں تو سمجھ لیں کہ فصل برداشت کرنے کیلئے تیار ہوگئی ہے تاہم مشینی برداشت کیلئے فصل کو تھوڑا سا زیادہ پکنے دیا جائے تو بہتر ہو گا۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ ہاتھ سے کٹائی کی صورت میں سورج مکھی کے پھولوں کو کاٹ کر 2سے 3دن تک دھوپ میں پھیلا دیں اور تھریشر سے گہائی کریں جبکہ بہتر قیمت حاصل کرنے یا ذخیرہ کرنے کیلئے سورج مکھی کے دانوں کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کریں اور ان میں نمی کی مقدار 8فیصد اور کچرا 2فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔اسی طرح بیج کو اچھی طرح صاف کر کے سٹور کر لیں۔انہوں نے کہا کہ کسان اس بارے میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ کی ہیلپ لائن 17000۔0800 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog