کرونا کی نئی قسم کا پھیلاو، پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی

Published on December 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کرونا کی نئی قسم کا پھیلاو، حکومت پاکستان نے برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے پھیلاو کے بعد پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے برطانیہ سے آنیوالی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔برطانیہ سے ٹرانزٹ پرواز کے ذریعے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ این سی اوسی کے مطابق عارضی پابندیاں 22 دسمبر کی رات سے 29 دسمبر تک ہوں گی۔ براہ راست اور بلواسطہ برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں پر پابندی کا اطلاق ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مسافر جو دس روز سے برطانیہ میں ہیں ان پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔پاکستانی مسافروں جو وزٹ ویزہ پر برطانیہ میں ہیں انکو سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا کا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے ،پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو حکومتی مسافر خانہ میں ہی رہنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو سات دن کے لیے گھر میں بھی لازمی قرنطینہ کرنا ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سات روز قبل برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی ایک اور قسم بھی موجود ہے۔انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں تیزی سے پھیلنے والی کرونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے ، اپنے بیان میں چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم آئی ہے جو بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے اور اس پر ہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا تاکہ یہ زیادہ اموات کا سبب نہ بن سکے ، اعداد و شمار کے مطابق یہ نئی قسم برطانیہ کے جنوب مشرق میں پھیل رہی ہے جبکہ ایڈوائزری گروپ نے بھی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme