کامیابیوں سے مجھ میں تکبر نہیں عاجزی آئی:سجل علی

Published on December 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میرا شماران چند خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جن کے کیرئیر کے آغازمیں ہی کامیابی لکھی ہوتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے بیس سال کی عمرمیں جو شہرت عزت اورمقام ملاہے اس کیلئے لوگوں کو برسوں بیت جاتے ہیں ۔ یہ خدا کی ذات کامجھ نا چیز پر کرم ہے کہ جس شہرت کی فنکار برسوں تمنا کرتے ہیں وہ مجھے شوبز کی دنیا میں ابتدائی دنوں میں مل گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اورصرف نیک نیتی اور محنت اورلگن سے کام کرنے کی وجہ سے ہے ۔میں نے اپنی کامیابیوں پر کبھی تکبرنہیں کیا بلکہ مجھ میں مزید عاجزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے کرم سے آج میں مصروف ترین اداکارہ ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes