پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ، دونوں پائلٹ شہید

Published on June 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

پشاور (یواین پی )پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ایئر بیس پر گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار دونو ںپائلٹس شہید ہو گئے ہیں ، واقعے کے عینی شاہد نے نجی ٹی وی  کو بتایا کہ پائلٹس نے قریب ہی واقع آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے طیارے کا رخ رن وے کی طرف موڑا تاہم وہ کریش لینڈنگ کے دوران ہی حادثے کا شکار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ ایف ٹی -7پی جی تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے بعد ایئر بیس پر واپس لوٹ رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ، امدادی کارروائی جاری ہے ۔پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہیڈکواٹرکی جانب سے حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ حادثے کی وجوہات جانچنے کیلئے تحقیقات کرے گی سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ طیارہ صبح 11 بج کر 40 منٹ کے قریب کسٹم لینڈنگ رن وے پر حادثے کا شکار ہوا ، کہا جارہاہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث کریش ہواہے ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پائلٹس نے قریب ہی واقع آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے طیارے کا رخ رن وے کی طرف موڑا تاہم وہ کریش لینڈنگ کے دوران ہی حادثے کا شکار ہو گیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ ایئر پورٹ پر حادثے کے بعد عارضی طور پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیاہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme