ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھی، شیخ رشید

Published on November 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

02
راولپنڈی(یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریحام خان سیاست میں آنا چاہتی تھی‘ عمران خان خاندانی سیاست کے خلاف ہیں طلاق سے عمران خان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ریحام خان کتاب لکھنا چاہتی ہیں تولکھ لیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملے پر بحث سے سیاستدانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عمران خان نے پوری کوشش کی طلاق نہ ہو۔ ریحام خان کے بچے بھی کافی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی حقیقی اپوزیشن ہیں۔ طاہر القادری اور عمران خان کی سوچوں میں کوئی فرق اور خلیج نہیں ہے دونوں ایک ہی لائن پر ہیں۔ دونوں کو آگے مل کر پاکستان کیئے چلنا ہے عمران خان سے کہتا ہوں دوسری جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题