بختاور بھٹو زرداری کی 29 جنوری کو شادی، دعوت نامہ وائرل

Published on December 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

کراچی: (یواین پی) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے بعد ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہو گیا ہے. خبر کے مطابق خبریں ہیں کہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چودھری نے شادی کے مقام کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چودھری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں اور عزیز واقارب کے ساتھ اپنی منگنی کی ایک تصویر شیئر کی۔ادھر سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی شادی کا دعوت نامہ بھی گردش کر رہا ہے، جس کے مطابق بختاور اور محمود چودھری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری 2021ء کو مہندی کی رسم سے ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کا نکاح 29 جنوری 2021 ء کو ہوگا جبکہ ولیمے کی تقریب 30 جنوری 2021ء کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题