اپوزیشن کو حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فوج کو کہنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

Published on December 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

سکھر(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فوج کو کہنے کی ضرورت نہیں، عمران خان آپ کی کوالیفیکیشن تابعداری، جوتے پالش کرنا ہے، آپ اپنی فکر کرو،پی ٹی آئی کے ارکان جانتے ہیں عمران خان گیا تو واپس نہیں آئے گا، ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے تم پہلے ہی چلے جاؤ،لوگ جانتے ہیں عمران خان جا رہا ہے نوازشریف آرہا ہے۔انہوں نے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے فوج کو کہنے کی ضرورت نہیں۔ہم فوج کو نہیں کہتے، تم خود اپنے لیے کافی ہو، پی ڈی ایم ،مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے ساتھ عوا م ہیں۔عمران خان کی اہلیت جوتے پالش کرنا ہے، ہاتھ باندھ کرسرجھکا کر تابعداری کرنا عمران خان کی اہلیت ہے، اگر یہ اہلیت ہے تو ہمیں ضرورت نہیں۔تم نوازشریف کا مقابلہ کیا کرو گے، تمہیں تو مریم نواز کا مقابلہ کرنے ، جلسے بند کرنے کیلئے جیل کال کوٹھری میں بند کرنا پڑتا ہے، باپ کے سامنے گرفتار کرنا پڑتا ہے۔ پھر کہتا ہے ان کے لوگ استعفوں سے بھاگ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے شیرومیں بتانا چاہتی ہوں کہ پنجاب کے 160استعفے میرے پاس آچکے ہیں، قومی اسمبلی کے چند استعفے رہ گئے ہیں، وہ جلد میرے پاس ہوں گے۔بات یہ ہے کہ ہمارے دوارکان کے استعفے کسی نے شرارت سے اسپیکر کے پاس بھیج دیے، اسپیکر نے ان کو بلایا کہ ان استعفوں کا اقرار کرو، میں بتا دینا چاہتی ہوں کہ دونوں مسلم لیگ ن کے شیر ہیں، میں دونوں کو کہتی ہوں کہ اسپیکر سے کہو یہ پڑے ہیں استعفے قبول کرو ۔ مسلم لیگ ن وہ جماعت نہیں کہ پی ٹی آئی کے 28ارکان نے استعفے دیے تو اسپیکر نے بلایا تو ان کے ارکان نے کہا کہ عمران خان نے زبردستی ہمیں استعفوں کا کہا، یہ استعفے ہی نہیں مسلم لیگ ن کے شیر جان بھی دینے کیلئے تیار ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes