سویڈن کے شہزادے کی سابقہ ماڈل کے ساتھ شادی

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

10
30سالہ صوفیہ ہیل کوئست سابقہ یوگا انسٹرکٹر اور فلاحی کارکن ہیں
سویڈش شہزادے کی دلہن بننے کے بعد سرکاری طور پر شہزادی صوفیہ اور’ڈچز آف وارم لینڈ’ کا لقب مل گیا
دی کی تقریب میں سویڈن کے فرمانروا شاہ کارل گستاف ان کی اہلیہ سلویا اور شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے شاہی خاندان کے نمائندوں سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی شاہی جوڑے کے محل پہنچنے سے پہلے دولہا اور دلہن کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی
اسٹاک ہوم( یوا ین پی)ایک حقیقی دنیا کی سینڈریلا، سابقہ ماڈل گرل اور ٹی وی ریئلٹی شو کی اسٹار صوفہ ہیل کوئست سویڈن کیشہزادے کارل فلپ سے شادی کے بعد سچ مچ کی شہزادی بن گئی ہیں۔ 30سالہ صوفیہ ہیل کوئست سابقہ یوگا انسٹرکٹر اور فلاحی کارکن ہیں۔ انھیں گذشتہ روز سویڈش شہزادے کی دلہن بننے کے بعد سرکاری طور پر شہزادی صوفیہ اور ‘ڈچز آف وارم لینڈ’ کا لقب مل گیا ہے۔36سالہ شہزادے کارل فلپ کی شادی کی پروقار تقریب ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں شاہی محل کے گرجا گھر میں انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں سویڈن کے فرمانروا شاہ کارل گستاف ان کی اہلیہ سلویا اور شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے شاہی خاندان کے نمائندوں سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق، شہزادی صوفیہ نے اپنی زندگی کیاس خاص موقع پر سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔ انھوں نے گلے میں نازک ہیروں کا ہار اور سر پر ہیرے اور زمرد کا تاج پہن رکھا تھا، جبکہ ان کے دولہا روایتی شہزادوں کی پوشاک میں ملبوس تھے۔شادی کی تقریب کے بعد دولہا اور دلہن بگھی میں سوار ہو کر اسٹاک ہوم کی گلیوں سے گزرے تو وہاں گلیوں میں شاہی جوڑے کے استقبال کے لیے کھڑے ہوئے ہزاروں چاہنے والوں نیشور مچا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر شاہی جوڑے نے لوگوں کی والہانہ محبتوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔شاہی روایات کے مطابق، شاہی جوڑے کے محل پہنچنے سے پہلے دولہا اور دلہن کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy