تعمیراتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرائیں بلال اکبر بھٹی

Published on March 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

9
وہاڑی( یواین پی)چےئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں تعمیراتی سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے بلکہ اس سے غریب مزدور طبقہ سمیت دیگر طبقات کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈی سی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشں آفیسر جواد اکرم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ای ڈی او فنانس مشتاق طارق اور تعمیراتی اداروں کے سربراہان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں جاری ترقیاتی فلاحی منصوبوں میں تعمیراتی کام کے معیار پر توجہ دی جائے اور پائیدار دیرپا منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے تعمیراتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرائیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题