صدر مملکت ممنون حسین (آج) مجلس شوریٰ سے پہلا صدارتی خطاب کریں گے

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔ صدر مملکت ممنون حسین (آج) پیر کو مجلس شوریٰ سے پہلا صدارتی خطاب کریں گے جس کے ساتھ ہی موجودہ قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔ نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سیشن سے صبح 11بجے خطاب کریں گے جس کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے انتظامات، خصوصی داخلی پاس کے اجراء سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بغیر داخلی پاس کے کسی بھی شخص کو پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکرز، گورنرز صاحبان، وزرائے اعلیٰ، آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم، تینوں سروسز کے سربراہان، اعلیٰ سطحی افسران اور غیر ملکی سفراء کو خصوصی دعوت نامے بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب آئینی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین اس موقع پر پارلیمنٹ اور حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے اور ماضی کی روایات کے مطابق مستقبل کی گائیڈلائنز بھی جاری کریں گے۔ آئینی توضیح کے مطابق صدر مملکت کو جنرل ایکشن کے بعد قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس یا ہر پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا ہوتا ہے۔ جس کی وضاحت آئین کے آرٹیکل (3) 56میں کی گئی ہے۔ 1973ء کے آئین کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے پہلے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب اس وقت کے صدر مملکت فضل الٰہی چوہدری نے کیا جبکہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مسلسل 6مشترکہ اجلاس سے خطاب کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy