تازہ پھل اور سبزیاں جسمانی اور نفسیاتی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں،طبی ماہرین

Published on March 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 638)      No Comments

6
لاہور(یواین پی) نیوزی لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں جسمانی اور نفسیاتی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔ نیوزی لینڈ میں یونیورسٹی آف اوٹاگو کے شعبہ نفسیات سے وابستہ ماہرین کی جانب سے سروے کے لیے 18 سے 25 سال کے 171 طلبا و طالبات کو 3 گروہوں میں تقسیم کرکے 2 ہفتے تک ان کا جائزہ لیا گیا۔ ایک گروپ کو وہی کچھ کھانے کی اجازت دی گئی جو وہ کھایا کرتے تھے۔ دوسرے گروپ کو روزانہ پھل اور سبزیوں کے دو پیالے اضافی کھلائے گئے۔ تیسرے گروہ کو فوڈ کوپن دیئے گئے اور انہیں بار بار سبزیاں اور پھل کھانے کی ترغیب دی گئی۔ سروے کے شروع سے آخر تک تمام افراد کی نفسیاتی صحت کا جائزہ لیا جاتا رہا جن میں ان کا موڈ، سرگرمی اور تحریک کے علاوہ ڈپریشن اور اداسی جیسے عوامل کو بھی نوٹ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق جن افراد کو براہِ راست پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں ان میں سرگرمی، خوشی اور توانائی زیادہ تھی جب کہ کسی بھی گروہ میں مایوسی اور ڈپریشن نہیں دیکھا گیا۔ مطالعے سے بات واضح ہوئی کہ پھل اور سبزیاں نفسیاتی صحت پر فوری طور پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کئی نفیساتی عوارض سے دورکرکے چاق و چوبند رکھتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes