کرنل شیر خان شہید کا51 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Published on January 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

پشاور(یواین پی) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا51 واں یوم پیدائش آج یکم جنوری کوعقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا۔اس سلسلہ میں پشاورسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔7جولائی 1999میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نواز اگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy