پشاور؛پارا چنار بم دھماکے کے بعد پشاورمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

Published on March 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

پشاور(یوا ین پی)پارا چنار بم دھماکے کے بعد پشاورمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی شروع کر کے شہر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور مشکوک افراد سے قومی شناختی کارڈ چیک کئے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔یوا ین پی کے مطابق پارا چنار میں جمعہ کی صبح ہونے والے بم دھماکے کے بعد پشاورمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر نے کے ساتھ ساتھ حساس مقامات ،سنٹرل جیل ،پشاورہائیکورٹ،جوڈیشل کمپلیکس سمیت مصروف ترین بازاروں اورتفریحی مقامات پر بھی اضافی اہلکاروں کو تعینا ت کر دیاگیا جبکہ گورا قبرستان سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں میں سوار مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جاتے رہے اسی طرح پولیس ناکوں پر بھی اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题