ثبوت دیا جائے کہ فوج ہماری پشت پناہی کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انھیں چیلنج کیا ہے کہ وہ ثبوت دیں کہ فوج کیسے ہماری حکومت کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہون نے کہا کہ حیرت ہو رہی ہے کہ یہ کیا چاہتے ہیں کہ فوج کیا کرے؟وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ حکومت اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ 95 فیصد نیب کیسز ہم نے ان کے خلاف نہیں بنائے۔ انہوں نے اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے پر کیس بنائے۔ کیا نیب نے میرے کہنے پر عبدالعلیم خان اور سبطین خان کو جیل میں ڈالا؟ نیب کے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں نہ ججز کو فون کرتے ہیں۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے، یہ اس کیخلاف بیانات دے رہے ہیں۔ کس جمہوریت میں آرمی چیف کو کہا جاتا ہے کہ موجودہ حکومت کو ہٹائیں۔ نواز شریف نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ پر تنقید کی۔ دھاندلی کا ثبوت نہیں دیا گیا اور کہا گیا کہ فوج نے دھاندلی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme