شاہ محمود کا چودھری پرویز الہی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ

Published on March 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ سے قبل حکومت کے اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے تیز ہو گئے ہیں، ایم کیو ایم کے بعد وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الہی کو ٹیلیفون کیا ہے، جبکہ چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے پا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر 2 بجے لاہور میں پرویز الہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题