پنجاب کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی کمرشل پروازوں کیلئے آپریشنل کر دیا گیا

Published on January 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) پنجاب کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی کمرشل پروازوں کیلئے آپریشنل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کے شہریوں کو بیرون ملک سفر کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے صوبے کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوسرے رن وے کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ جبکہ مرکزی رن وے کی مرمت جاری ہے۔ سیکنڈری رن وے کی تعمیر کے بعد غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے نے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ سیکنڈری رن وے کی تعمیر سے فیصل آباد ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں آپریشنل ہو گئی ہیں۔اب فیصل آباد کے شہری اپنے شہر کے ائیرپورٹ سے ہی بیرون ممالک روانہ ہو سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کی مرمت مکمل ہونے کے بعد فیصل آباد میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مین رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے جس کا دورانیہ 18 ماہ پر محیط ہوگا اور کام مکمل ہونے کے بعد بوئنگ777 اور بڑے جہازوں کی لینڈنگ بھی یقینی ہوگی اور مزید غیر ملکی ایرلائنز فیصل آباد سے اپنا آپریشن شروع کرسکیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes