رمضان المبارک کی آمد کے باعث خریداری شروع

Published on April 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

پشاور(یواین پی) رمضان المبارک کی آمد کے باعث خریداری شروع ہو گئی ہے بازاروں میں بدترین رش کے باعث کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو پاؤں تلے روند ڈالا ہے ہشتنگری، گھنٹہ گھر، چوک شادی پیر، ہشتنگری ریلوے پھاٹک، فردوس ریلوے پھاٹک، قصہ خوانی، نوتھیہ، کوہاٹی چوک،ر امداس سمیت مختلف علاقوں میں مصالہ جات، بیسن، گھی، آئل، چینی، آٹا، چاول، سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی اشیاء کی خریداری شروع ہو گئی ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مصالہ جات کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ گھی، آئل کی قیمتوں میں 35فیصد تک، بیسن کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت 15فیصد کا اضافہ، ہوا ہے رمضان المبارک کی آمد کے باعث تاجروں نے بڑی مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء کو ذخیرہ اندوز کردیا ہے تاکہ اسے مہنگے داموں فروخت کیا جا سکے رمضان المبارک کی آمد کے باعث کرونا ایس او پیز پر تاجروں کی جانب سے عمل درآمد نہیں کیا جا رہاہے تاجروں اور شہریوں کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题