اسٹیبلشمنٹ، سلیکٹڈ اور سلیکٹرز دیکھ رہے، پنجاب کھڑا ہوگیا ہے، مریم نواز

Published on January 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

بہاولپور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز دیکھ رہے، پنجاب کھڑا ہوگیاہے، عوامی سمندر کا منہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، کیا مہنگائی کے اس طوفان کو تبدیلی کہتے ہیں؟ڈھائی سال بعد ہاتھ کھڑے کردیے مجھے کام نہیں آتا، جعلی نالائق وزیراعظم کوجلد گھر بھیجیں گے۔انہوں نے بہاولپور میں عوامی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور نے فیصلہ سنا دیا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان حکم دیں تو اس عوامی سمندر کا منہ اسلام آباد کی طرف موڑ دو ں، اگر اس سمندر کا منہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا تو جعلی وزیراعظم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔بہاولپور بتائیں کہ جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے رہیں یا استعفا دے دیں؟یاد رکھنا جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دے دیے، اس دن حکومت کا کام تمام ہوجائے گا، میں جہاں بھی جاتی ہوں لوگ کہتے ہیں مریم بی بی مہنگائی نے بیڑہ غرق کردیا ہے، مجھے احساس ہے، مہنگائی اتنی ہے کہ نوازدور میں آٹا 35آج 80، 90کا ہوگیا ہے، چینی نواز دور میں 50روپے کلو، آج 120کلو ہے، بجلی گیس کی قیمتیں پرروز بڑھ رہی ہیں ، لوگ اپنے بچوں کی روٹی، فیسیں، کپڑے ، بجلی گیس کے بل دیں، یا سستی ادویات کا بندوبست کریں؟اسی لیے میں چاہتی ہوں جلد ازجلد اس جعلی نالائق وزیراعظم کو گھر بھیج دیں ،ڈھائی سال بعد ہاتھ کھڑے کردیے مجھ سے کام نہیں ہوتا، اب کہتا ہے کہ بغیر تیاری کے حکومت میں نہیں آنا چاہیے، مرغی کو چھوڑو سبزی کیلئے ، ماش کی دال مہنگی ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes