پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹھٹھہ کا حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متاثرین کی امداد کے لیے ایک اہم اجلاس

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمیدچنڈ) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ٹھٹھہ کا حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متاثرین کی امداد کے لیے ایک اہم اجلاس پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کی زیر صدارت تحصیل صدر کی رہائش گاہ عبدالحمید سومرو کی صدارت مکلی میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی، عبدالحمید سومرو، بھورو سرکی، امین بروہی، احمد خان پالاری، شاہنواز مگسی، صدر ممتاز علی جاکرو سمیت پارٹی رہنماؤں اور یونین رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کی شدید مذمت کی اور بارشوں سے متاثر اور بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون وزیراعلیٰ. پ پ پ ٹھٹھہ ضلع صدر صادق علی میمن نے کہا کہ بارشوں سے عوام کا بہت نقصان ہوا ہے اس وقت شہروں اور دیہاتوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے۔ اجلاس سے امتیاز قریشی، عبدالحمید سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہونے کہا کہ پ پ پ ہمیشہ عوام کے ساتھ رئیے ہے ہم کبہی بہی عوام کو اکیلا نئیں چورینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme