باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے پرواز میں صرف ایک مسافر کا سفر

Published on January 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے پرواز میں صرف ایک مسافر کا سفر، قومی ائئرلائن کی پرواز اسلام آباد پہنچی، چارٹرڈ طیارے میں 370 نشستیں خالی رہیں، حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مسافر کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دی۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ مانچسٹر سے قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کیلئے آنے والی پرواز میں صرف ایک مسافر موجود تھا۔پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 9702 میں 371 مسافروں کی گنجائش تھی تاہم اس پرواز میں 370 نشستیں خالی رہیں۔ طیارے میں پاکستان آنے والے گجرات کے رہائشی واحد مسافر کیلئے یہ ایک چارٹرڈ فلائٹ بن گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عبدالرزاق نامی مسافر کو پاکستان آمد کی خصوصی اجازت دی گئی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا بتانا ہے کہ مانچسٹر سے پاکستان آنے والا طیارے کا قومی ائرلائن کے فضائی بیڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہائی فلائی کا چارٹر طیارہ فیری فلائٹ کے طور پر پاکستان آمد کیلئے شیڈول تھا۔ طیارے میں سوار مسافر کو حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وطن واپس آنے کی اجازت دی۔ مذکورہ مسافر میت کے ہمراہ پاکستان پہنچا۔ جبکہ مانچسٹر سے آنے والی یہ پرواز برطانیہ کیلئے واپس بھی جا چکی، واپسی کی فلائٹ میں اس پرواز میں 272مسافر روانہ ہوئے۔ یہاں واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد پی آئی اے برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کیلئے متبادل ذرائع سے پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog