بھارت سمیت پاکستان دشمن طاقتیں ہمارے امن کو تباہ کرنے کے در پے ہیں ڈی سی اوکاڑہ

Published on January 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ پاکستان امن و آشتی کا گہوارہ ہے امن کی وجہ سے ملکی ترقی اور معاشی سر گرمیوں کا فروغ ہوا ہے لیکن بھارت سمیت پاکستان دشمن طاقتیں ہمارے امن کو تباہ کرنے کے در پے ہیں لیکن ہم اپنے اتفاق و اتحاد سے ان کی اس مذموم سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان کے تمام مکاتب فکر امن سلامتی اور محبت کے پیامبر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاھب ہم آہنگی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور اقلیتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں کرک اور مچھ کے اندوہناک واقعات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ مقررین قاری اقبال چشتی ، مولانا عبد المنان عثمانی ،قاری حفیظ اللہ بلوچ ،سید زاہد گیلانی ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی ،قاری سعیدعثمانی ، سید کوثر رضوی ،صداقت بھٹی ،حبیب اللہ چوراہی ،صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ،سید افضال حیدر نے ان واقعات کو ملک دشمن عناصرکی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مسالک اور مذاہب کے لوگ امن اور محبت سے رہ رہے ہیں اور بھائی چارہ کی فضا کو خراب کرنے کے لئے بھارت سمیت دیگر ملک دشمن گروہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات کر رہے ہیں ۔بعد ازاں پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy