ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ سال مختلف اداروں کیلئے کیڈرے کورسز کی تربیت دی

Published on January 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ سال کمیونٹی سیفٹی پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری و نجی اداروں، سکولوں، ہسپتالوں اور یونین کونسلز میں بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی اور کیڈرے کورسز کا انعقاد کیااور 1575ریسکیو سکاوٗٹس کو کیڈرے کی تربیت فراہم کی گئی۔جبکہ28099لوگوں کو ریسکیو اسکاوٗٹس کے طور پر رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوسرے فیز میں ہمیں پہلے سے بھی ذیادہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ ہم سب اس موذی وائرس سے اپنے آپ اور اپنے اردگرد رہنے والے افراد کو محفوظ کر سکیں۔ انہوں نے ایمبولینس سٹاف کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایمرجنسی پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور واپس آکر ریسکیورز اپنے آپ اور ایمبولینس کو لازمی طور پر ڈس انفیکٹ کیا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes