ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں، بابراعظم

Published on January 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

لاہور(یواین پی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ میں مایوس کن پرفارمنس پر دکھ کا اظہار کردیا۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انجری کی وجہ سے سیریز میں باہر بیٹھنا تکلیف دہ وقت تھا، انجری سے مکمل ٹھیک ہوکر پریکٹس شروع کردی ہے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے مکمل تیار ہوں، بڑی خوشی ہے طویل عرصے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آرہی یے۔جنوبی افریقا کا پاکستان آنا خوش آئند ہے تاہم ہوم سیریز میں تماشائیوں کی کمی محسوس ہوگی۔قومی کپتان کے مطابق ان فٹ ہوکر سیریز نہ کھیل سکنے کا افسوس ہے، ٹیم کو میری ضرورت تھی مگر میں نہیں کھیل سکا، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے، جنوبی افریقا اچھی ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی اہم ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی نئے چیف سلیکٹر سے ملاقات نہیں ہوئی، ٹیم کے حوالے سے حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ محمد حفیظ سینئر کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد حفیظ کو روکنے کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بابر اعظم کے مطابق عبداللہ شفیق اور دیگر کھلاڑیوں میں بڑا کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے۔محمدعامر کی ریٹائرمنٹ کے سوال پر بابر اعظم کا موقف تھا کہ عامر کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے، محمد عامر پرفارم کریں گے تو سلیکٹرز ضرور ان سے بات کریں گے۔ بابر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سیریز کی کارکردگی کی بنیاد پر تنقید کرنا اچھی چیز نہیں ہے، کارکردگی میں بہتری کے لیے مشکل وقت میں سپورٹ کرنا ہوگا، مجھے بولرز پر پورا بھروسہ ہے کہ یہ ہی لڑکے آئندہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme